تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب: پروازوں کی منسوخی کے حوالے سے مسافروں کیلئے بڑی خبر

ریاض: سعودی عرب میں انجمن تحفظ حقوق صارفین کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منسوخی پر ایئرلائنز مسافروں کو ٹکٹ کی مکمل رقم ادا کرنے کی پابند ہوتی ہیں۔

سعودی انجمن نے وضاحت کی کہ کسی بھی سبب ایئرلائنز اگر اپنی پروازیں منسوخ کریں تو ایسی صورت مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کرنا ہوگی، اگر دوسری ایئرلائنز کے ٹکٹ مہنگے ہوئے تو فرق بھی ادا کرنا ہوگا۔

انجمن نے بتایا کہ پروازوں کی منسوخی ناگزیر ہوچکی ہو تو ایئرلائنز مسافروں کو پہلے مطلع کرنے کے پابند ہوں گے، مسافر کو پرواز کی منسوخی کی اطلاع 24 گھنٹے قبل دی جائے۔

تحفظ حقوق صارفین کی انجمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقررہ وقت سے 6 گھنٹے کے اندر اندر کسی اور پرواز سے سفر کرنےکی صورت میں ٹکٹ کی پوری رقم مسافر کو واپس کرنا ہوگی، ایئرلائنز کو مقررہ ضوابطوں پر عمل کرنا ہوتا ہے۔

مقررہ وقت سے تاخیر کی وجہ سے مسافر ایئرلائنز پر ہرجانے کا بھی استحقاق رکھتا ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ بیرون واندرون ملک سفر کے لیے کسی اور ایئرلائنز سے بکنگ پر مجبور ہونے کی صورت میں 6 گھنٹے کے اندر اندر متبادل پرواز کا انتظام بھی مسافر کا استحقاق ہوگا۔

ایسی صورت میں اسے ٹکٹ کی مکمل قیمت اور سوفیصد ہرجانہ بھی دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -