تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

سعودی ویزا ہولڈرز کیلئے سفر سے متعلق بڑی خبر، نئے ضوابط جاری!

ریاض: بحرین اور سعودی عرب کو جوڑنے والے ‘کنگ فہد پل’ کی انتظامیہ نے مملکت آنے والے مقامی اور ویزا ہولڈرز کے لیے نئے قوائد وضوابط جاری کیے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کنگ فہد پل اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر تفصیلی بیان جاری کیا جس میں پل کے ذریعے سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئے قوائد وضوابط سے آگاہ کیا۔ کوروناوائرس کے پیش نظر مملکت آنے کے لیے مقامی اور غیرملکیوں کو مشروط اجازت ملی ہوئی ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین یافتہ وزٹ، سیاحت یا ورک ویزا ہولڈرز کو مملکت میں داخلے کے لیے پی سی آر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا، جس کے بعد انہیں سعودی عرب آنے دیا جائے گا۔

ضوابط کے مطابق کوروناٹیسٹ رپورٹ کا نمونہ 72 گھنٹے کے اندر لیا گیا ہو۔ جبکہ سعودی شہریوں سے آمد پر پی سی آر سرٹیفکیٹ طلب نہیں کیا جائے گا۔ وہ تمام افراد جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہے ان کی آمد پر کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا اور نہ انہیں قرنطینہ کے لیے کہا جائے گا۔

سعودی عرب جانے کے خواہش مند غیرملکیوں کیلئے خوشخبری، پابندی ختم

کنگ فہد پل اتھارٹی کے تفصیلی بیان میں یہ کہا گیا ہےکہ 18 سال سے کم عمر افراد کو دس دن کا ہاؤس آئسولیشن اختیار کرنا ہوگی اور چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ ہوگا 8 برس سے کم عمر بچے ان پابندیاں سے مستثنیٰ ہیں۔

اسی طرح سعوی شہری کی غیرملکی بیوی، سعودی خاتون کے غیرملکی شوہر، ان کی اولاد، ان کے ہمراہ آنے والے گھریلو عملے، سفارتکاروں، ان کے ہمراہ مقیم اہل خانہ اور گھریلو عملے سے متعلق 3 ضابطے جاری ہوئے ہیں جن میں پی سی آر سرٹیفکیٹ پیش کرنا شامل ہے تاہم ویکسین یافتگان سرٹیفکیٹ اور قرنطینہ سے آزاد ہوں گے۔

مذکورہ بالا زمروں میں شامل بغیر ویکسین اور 18 برس سے کم عمر والوں کے لیے 7 دن کا ہاؤس آئسولیشن ضروری ہوگا، چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اس سے 8 برس سے کم عمر بچے مستثنی ہوں گے۔

پل انتظامیہ نے ٹرکوں کے ڈرائیوروں اور معاونین کے حوالے سے دو ضابطے جاری کیے۔ اول یہ کہ ان سے سعودی عرب روانہ ہونے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ طلب نہیں کیا جائے گا جبکہ دوم یہ ہے کہ ان پر ہوٹل قرنطینہ یا آنے کے بعد ٹیسٹ کی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔ اسی طرح دیگر امور کے عملے کے لیے بھی ضابطے جاری ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے مکمل تفصیلات پل انتظامیہ کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -