تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

ریاض: سعودی عرب کی مالی دولت میں اگلے 5 برسوں کے دوران سالانہ 4.2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بوسٹن کنسلٹنسی گروپ (بی سی جی) نے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ مملکت کی مالی دولت 2025 میں 1.2 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی دولت 2015 سے سالانہ بنیادوں پر 4.1 فیصد بڑھ کر 2020 میں ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی جس میں سے 84 فیصد سرمایہ کاری کے قابل ہے۔ سعودی عرب کے گزشتہ سال بھی خلیج کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم رہے۔ 2.2 ٹریلین ڈالر مالیاتی دولت کی 45 فیصد نمائندگی مملکت کی رہی۔

خلیجی ممالک کی تجارتی دولت 2025 میں 2.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگلی نسل کے امیر اور اعلی خالص مالیت کے کلائنٹس کا اضافہ کاروباری منظر نامے پر اثر انداز ہوگا۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات: بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

بوسٹن کنسلٹنسی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور شراکت دار مصطفیٰ بوسکا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی دولت میں اضافہ مضبوط ثابت ہوا ہے جو کورونا کی عالمی وبا کے پیش کردہ چیلنجوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ سعودی وژن 2030 کارگر ثابت ہوا ہے جس کے تحت مقامی شہریوں کو سرمایہ کاری کے شعبے میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -