تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: غیرملکیوں کو قوانین کی خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑگیا

ریاض: سعودی پولیس نے مقامی شہریوں کے نام سے کھانے فروخت کرنے والے غیرملکیوں پر جرمانے عائد کردیے۔

تفصیلات کے مطابق تارکین وطن سعودی عرب میں ملکی شہریوں کے نام گھر میں کھانا بنا کر فروخت کرتے تھے جبکہ اس دوران حفظان صحت کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا تھا۔

یہ کارروائی سعودی عرب کے شہر طائف میں کئی گئی۔ میونسپلٹی نے چھاپہ مہم کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ غیرملکی کارکن حفظان صحت کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف کھانے تیار کرتے تھے۔

مذکورہ کھانے مخصوص سعودی خاندانوں کے نام سے فروخت کیے جا رہے تھے۔

طائف میونسپٹلی کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں پر جرمانوں کے علاوہ دیگر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت نے ضرورت مند سعودی خاندانوں کو گھروں میں کھانے پینے کی اشیا بنانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

اس کا مقصد دستی منصنوعات کے ہنر کو فروخت دینا بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -