تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب میں بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ریاض: سعودی عرب کے شہر نجران میں بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق نجران میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو قتل اور دو رشتہ داروں کو زخمی کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

افسوسناک واقعہ نجران کی العارضہ کمشنری کے دیہی علاقے میں آج پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور عینی شاہدین سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے قوعہ سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جس کے متعلق شبہ ہے کہ یہ آلہ قتل ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، شادی میں دولہا کے بھائی پر چاقو حملہ

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو کنگ فہد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس زخمی افراد کی طبیعت میں بہتری کے بعد پوچھ گچھ کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جدہ میں شادی کی تقریب ختم ہونے کے بعد نامعلوم شخص نے دلہے کے بھائی پر چاقو سے حملہ کردیا تھا۔

مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ کسی طرح سے خود کو جان لیوا حملے سے بچانے میں کامیاب ہوگیا اور وہاں سے فرار ہو کر محفوظ مقام پر پہنچ گیا۔

Comments

- Advertisement -