تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سعودی عرب کا عالمی برادری سے فلسطین پر اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ

ریاض: سعودی عرب نے عالمی برادری سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین پر اسرائیلی حملے رکوانے میں کردار ادا کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیرِ صدارت سعودی وزرا کونسل کا اجلاس ہوا جس میں فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی۔

وزرا کونسل اجلاس میں عالمی برادری سے فلسطین پر اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فلسطینی مجاہدین اور اسرائیلی فوج کے درمیان اہم معاہدہ

اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی علاقے میں بمباری کر کے بچوں سمیت درجنوں فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا ہے اور متعدد زخمی ہیں۔ تاہم اس معاملے پر عالمی برادری نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی شدت پسندوں کا عمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مسجد اقصیٰ میں دراندازی تاریخی اور قانونی اسٹیٹس کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ مقدس مقامات کی بے حرمتی سے شدت پسندی میں اضافہ ہوگا، اسرائیلی شدت پسند سے بحران بے قابو ہو جائے گا۔

سعودی عرب نے زور دیا تھا کہ عالمی برادری اسرائیلی انتظامیہ کو معاہدوں کی پاسداری پر مجبور کرے، عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

او آئی سی نے بھی مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے اور اسرائیلی شدت پسندوں کے دھاوے کی مذمت کی تھی۔

Comments

- Advertisement -