پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

‘سفری پابندی کے شکار ممالک سے براہِ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ملکی وغیرملکیوں کے مسائل سننے اور ان کے حل تجویز کرنے کی روایت برقرار رکھی ہوئی ہے۔

اسی ضمن میں ایک شہری نے سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے استفسار کیا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والے کس طرح مملکت جاسکتے ہیں؟ جس پر جوازات کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ ممنوعہ ممالک(سفری پابندی) کے شکار ممالک سے براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں لیکن اس لیے لازمی ہے کہ آپ کی مکمل کورونا ویکسینیشن مملکت میں ہی ہوئی ہو، اگر ایسا نہیں ہے تو آپ کو کسی دوسرے ملک میں 14 دن قیام کرنا ہوگا جس کے بعد ہی واپسی ممکن ہے۔

سعودی وزٹ ویزا رکھنے والوں کیلئے اہم خبر

سعودی حکام نے صرف ان غیرملکیوں کو سفری پابندی کے شکار ممالک سے آنے میں رعایت دی ہے جنہوں نے مملکت سے جانے سے قبل کورونا ویکسین کی دونوں خوراک حاصل کرلی تھی۔

ایسے افراد پر سفری پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔

یہ بھی ذہن نشین رہے کہ مملکت آنے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا جو کہ مملکت آنے سے کم از کم 72 گھنٹے قبل ہونا چاہیے جبکہ رپورٹ کا منفی ہونا بھی لازمی شرط ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں