جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اور بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبر سنادی۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب تانبے کے شعبے میں سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرسکتاہے، قرض سے زیادہ سرمایہ کاری اہم ہے۔

ڈاکٹر خاقان نجیب کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے مزید دو ارب ڈالر کا ڈیپازٹ پاکستان آنے کا امکان ہے، جو زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کےلیے معاون ثابت ہوگا۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ سعودی وفد سےآئل ریفانری کےحوالے سےبات کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان میں موجود ہْیں، سعودی وفدمیں سرمایہ کاری،پانی وزراعت، ماحولیات، صنعت، معدنی وسائل اور توانائی کے وزیر شامل ہیں۔

وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع کاجائزہ لے گا جبکہ مختلف معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں