تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: گاڑیاں نہیں خریدی جا سکتیں!

ریاض: سعودی ادارہ برائے ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے چالان کی عدم ادائیگی کی صورت میں گاڑی نہیں خریدی جاسکتی۔

عرب میڈیا کے مطابق ادارہ ٹریفک پولیس نے متنبہ کیا کہ ٹریفک چالان کی موجودگی میں گاڑی کی ملکیت منتقل نہیں کی جاسکتی، چالان کی ادائیگی کیے بغیر گاڑی خریدنے کی کارروائی مکمل نہیں ہوتی۔

یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی کہ جب ایک شہری نے ٹریفک پولیس سے استفسار کیا تھا کہ گاڑی خریدنے اور اس کی ملکیت اپنے نام کرانے کے لیے چالان کی ادائیگی ضروری ہے؟۔

جواب دیا گیا کہ گاڑی کی خریداری اور اسے اپنے نام کرنے سے قبل لازمی ہے کہ کسی قسم کا چالان باقی نہ ہو۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی خریدنے کے بعد لازمی ہے کہ جب تک اسکی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ ہوجائے گاڑی کو روڈ پرنہیں لایا جاسکتا۔

یہ بھی ذہن نشین رہے کہ کسی بھی حالت میں گاڑی کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کی منتقلی سے قبل خریدار کو گاڑی حوالے نہیں کی جائے گی۔

پرانی یا نئی گاڑی کا ملکیتی کارڈ خریدار اپنے نام منتقل کرائے جس کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ سابقہ ٹریفک خلاف ورزیوں پرہونے والے چالان مکمل طورپر ادا کیے جائیں۔

Comments

- Advertisement -