تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب: ‘سفر نہیں کر سکتے’

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک سوال پر وضاحت جاری کی اور یہ بھی واضح کیا کہ غیر ویکسین یافتہ افراد اندرون وبیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔

سعودی عرب میں ایسے افراد جنہوں نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی ان کا سرکاری و نجی اداروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر جانا منع ہے، انہیں سفری کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔

محکمہ پاسپورٹ(جوازات) سے ایک شہری نے سوال کیا کہ بھارتی ملازم خروج نہائی پروطن گیا جہاں اس کا موبائل فارمیٹ ہو گیا اب صحتی کا پاسپورٹ اپ لوڈ نہیں ہورہا اسے کس طرح حاصل کیاجاسکتا ہے؟‘

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ وزارت صحت کی ایپ توکلنا اور صحتی ایپ انڈیا میں بھی کام کرتی ہے، صحتی اور توکلنا ایپ کا دائرہ آنے والے دنوں مزید ممالک کے لیے وسیع کیا جائے گا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مسئلے کا حل بتایا کہ موبائل فارمیٹ ہوگیا ہے تو دوبارہ صحتی ایپ انسٹال کرلی جائے کیونکہ ایپ میں رجسٹریشن کرانے کے بعد تمام ڈیٹا محفوظ رہتا ہے اگرایپ موبائل سے ’ان انسٹال‘ ہو جائے تو اسے دوبارہ ’انسٹال‘ کرنے کے بعد پاس ورڈ ڈالنے سے دوبارہ لاگ ان کرلیا جاسکتا ہے۔

جبکہ پاس ورڈ بھول جانے کی صورت میں ’فارگیٹ پاس ورڈ‘ کرکے دوبارہ نیا پاس ورڈ فیڈ کیا جاسکتا ہے، ایپ ری انسٹال کرنے کے بعد صحت سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ممکن ہے۔

Comments

- Advertisement -