تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب : گاڑٰی مالکان متوجہ ہوں، اہم ہدایات جاری

ریاض : سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ قوانین کے تحت ایسی گاڑیاں جو مکمل طور پر تلف ہوجاتی ہیں انہیں محکمہ ٹریفک میں اپنے نام سے خارج کرنے کی کارروائی کافی طویل ہوتی ہے۔

اہم ترین مرحلہ گاڑی کے ملکیتی کارڈ، جسے عربی میں "استمار” کہا جاتا ہے کی سالانہ فیس پرائیوٹ گاڑیوں کی 100 ریال ہے جبکہ کمرشل گاڑیوں کے لیے200 ریال اور موٹرسائیکل کے استمارہ کی فیس بھی سو ریال سالانہ مقرر ہے۔

گاڑی کے ملکیتی کارڈ استمارہ ایکسپائر ہونے پر60 دن کی مہلت ہوتی ہے اس دوران اگر استمارہ کی تجدید کرلی جائے تو جرمانہ عائد نہیں ہوتا۔

بصورت دیگر61 ویں دن سے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے جو کہ ایک برس کےلیے 100 ریال ہوتا ہے۔ اس حساب سے جتنے برس استمارہ ایکسپائرہوتا ہے اتنے ہرایک سال پر100 ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

رواں برس مارچ 2022 سے حکومت نے ایسی گاڑیوں کے مالکان کو جرمانوں کی ادائیگی میں رعایت دی ہے جن کی گاڑیاں ناکارہ ہوچکی ہیں۔

ایک شخص نے "ابشر” پلیٹ فارم کے ٹوئٹر پر دریافت کیا کہ پرانی گاڑیوں کا استمارہ ختم کرنے کی مہلت کب تک کے لیے ہے، کتنی پرانی گاڑی کا استمارہ کینسل کرایا جا سکتا ہے؟

سعودی محکمہ ٹریفک کے تحت ناکارہ گاڑیوں کے استمارے کو کینسل کرانے کے لیے رواں برس مارچ میں لوگوں کوایک برس کے لیے مہلت دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ابشراکاؤنٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ناکارہ گاڑیاں کتنی ہی پرانی ہوں ان کے استمارے جرمانہ دیے بغیر کینسل کرائے جاسکتے ہیں۔

استمارہ کینسل کرانے کے لیے ابشر اکاؤنٹ پرسہولت فراہم کی گئی ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ناکارہ گاڑی حکومت کی جانب سے مقررکردہ سکریپ یارڈز کو فروخت کی جائے جہاں وہ گاڑی کا کمپیوٹرائز اندراج کرانے کے بعد ٹریفک پولیس کے سسٹم میں اپ لوڈ کردیتے ہیں۔

مقررہ و منظورشدہ سکریپ یارڈ کو محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی کوڈ فراہم کیا گیا ہے جس کے ذریعے یارڈ کی انتظامیہ کا براہ راست رابطہ ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم سے رہتا ہے۔

جیسے ہی ناکارہ گاڑی یارڈ کو فروخت کی جاتی ہے اس کی جملہ تفصیلات ٹریفک پولیس کو موصول ہوجاتی ہیں جس کے بعد گاڑی کا استمارہ کینسل کردیا جاتا ہے۔

ایک شخص نے ابشر کے ٹوئٹر پردریافت کیا کہ ’گاڑی کی نمبر پلیٹس نہیں ہیں کیا مہلت سے مستفید ہوسکتے ہیں؟

اس حوالے سے محکمہ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ایسی ناکارہ گاڑیاں جن کی نمبر پلیٹس نہیں ہیں ان کا ریکارڈ یا استمارہ دی گئی ایک برس کی مہلت کے دوران کینسل کرایا جاسکتا ہے۔

ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس گاڑی کی نمبر پلیٹس نہیں ہیں تو اس کے لیے لازمی ہے کہ وہ گمشدہ نمبر پلیٹ کی پولیس رپورٹ بھی پیش کرے۔

واضح رہے کہ محکمہ ٹریفک کے قانون کے تحت ایسے غیرملکی جن کے نام پر گاڑی ہے ان کا فائنل ایگزٹ اس وقت تک نہیں لگایا جاتا جب تک گاڑی اپنے نام سے ہٹائی نہ جائے۔

گاڑی کی ملکیت ٹریفک پولیس کے ادارے میں ختم کرنے کے لیے گاڑی یا تو فروخت کی جاتی ہے یا کسی واقف کار کے نام پرمنتقل کی جاتی ہے جس کے بعد غیر ملکی کا فائنل ایگزٹ لگایا جاتا ہے۔

ایسی گاڑیاں جو ناکارہ ہوجاتی ہیں ان کی ملکیت ختم کرنے کے لیے ناکارہ گاڑیوں کے یارڈ میں انہیں سکریپ کے طور پر فروخت کرنے کے بعد ٹریفک پولیس کے دفتر میں گاڑی کی دونوں نمبر پلیٹس استمارہ کارڈ کے ہمراہ جمع کرائی جاتی ہیں۔

رواں برس دی گئی مہلت سے ان لوگوں کو فائدہ ہوگا جن کے نام پر ناکارہ گاڑیاں ہیں اور وہ کئی برس سے اس کے استمارے کی تجدید نہیں کروا سکے یا ان کی گاڑی کی نمبر پلیٹیں گم ہوگئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -