تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سعودی عرب میں بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، حکام کا بڑا ایکشن

ریاض : سعودی حکومت نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا سختی سے نوٹس لیا ہے جس میں ایک خاتون کو بچی پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حکام نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج کی تحقیقات شروع کی ہیں جس میں مملکت میں ایک خاتون کو ایک کمسن بچی پرتشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے.

بچی پر تشدد کی مرتکب خاتون کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ سعودی پراسیکیوٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر بچی کو زدوکوب کیے جانے سے متعلق وائرل وڈیو کا نوٹس لیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پر تشدد وڈیو دیکھنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات صادر کر دیے گئے ہیں، اور کہا گیا ہے کہ فوری طور پر مذکورہ خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

ملزمہ کے خلاف بچوں کے تحفظ کے قانون کی مد میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ سعودی پراسیکیوٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر وڈیو دیکھنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات صادر کر دیے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی دنوں سے ایک بچی کی تشدد زدہ وڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں ایک خاتون کو بچی کو انتہائی بے رحمی سے مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی حکام نے پیسوں کی خاطر اپنی بیٹیوں پر تشدد کرنے والی افریقی خاتون کے چنگل سے کم سن بچیوں کو آزاد کروایا۔

افریقی والدہ کی جانب سے پیسوں کی خاطر کم سن بچیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سعودی عرب کی وزارت مزدور و سماجی ترقی نے کارروائی کرتے ہوئے جڑواں بچیوں کو ظالم ماں کے چنگل سے آزاد کروالیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں افریقی خاتون کو اپنی دو 9 سے 10 ماہ بچیوں پر تشدد کرتے اور اونچائی سے زمین پر گراتے ہوئے دکھایا گیا تھا، بچیوں کے اونچائی سے زمین پر گرنے کے باعث فرش پر خون بھی جمع ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -