تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی حکومت کا کاروباری افراد کی سہولت کیلئے بڑا اقدام

ریاض : سعودی حکومت نے ریستورانوں اور جنرل اسٹور مالکان کی سہولت کیلئے بڑی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے ، محکمہ زکوٰة و آمدنی نے کمپیوٹرائزڈ بل کے بجائے ہاتھ سے لکھے ہوئے بل جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ زکوٰة و آمدنی نے ریستورانوں اور جنرل اسٹور کا کاروبار کرنے والوں کو بڑی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق ایسے جنرل سٹور اور ریستوران جو گاہکوں کو کمپیوٹرائزڈ بل نہ دے سکتے ہوں وہ ہاتھ سے لکھے ہوئے بل جاری کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ ریستورانوں اورجنرل اسٹور پر آن لائن بل جاری کرنے کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے ریستورانوں اور جنرل اسٹور پر آن لائن بل کی پابندی لگائی گئی ہے کیا اس میں وہ ریستوران شامل ہوں گے جن کے یہاں آن لائن بل کی سہولت موجود نہیں۔

جس پر ترجمان محکمہ زکوٰة و آمدنی کا کہنا تھا کہ ایسے ریستوران اور جنرل اسٹور دستی بل سے کام چلا سکتے ہیں بشرطیکہ بل کی کاپی لائحہ عمل کی دفعہ 53 کے تقاضوں پر پوری اتر رہی ہو۔

واضح رہے کہ دفعہ53 میں یہ پابندی لگائی گئی ہے کہ بل کی کاپی چھپی ہوئی ہو اور اس میں فروخت کیے جانے والے سامان کا نام، قیمت اور ویلیو ایڈڈ کی تفصیلات بھی درج ہوں۔

لائحہ عمل کی دفعہ53 میں یہ پابندی بھی لگائی گئی ہے کہ بل عربی زبان میں یا کسی اور زبان میں ہو اجرا کی تاریخ ضرور درج کی جائے۔

ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے سیریل نمبر اور ٹیکس کا تعارفی نمبر ہو جس میں سامان درآمد کرنے اور صارف کا نام درج ہونے کے ساتھ سامان درآمد کرنے کی تاریخ بھی لکھی گئی ہو۔

Comments

- Advertisement -