تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پشاور مدرسے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب

ریاض: سعودی وزارت خارجہ نے پشاور میں مدرسے پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ روز پشاور مدرسے میں دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور پاکستانی عوام سے ہم دردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب اس قسم کے مجرمانہ حملوں کو مسترد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح 8 بجے خیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 8 بچے شہید اور 96 زخمی ہوئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا، دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعداد بچوں کی تھی۔

بچوں کے مدرسے پر بزدلانہ حملہ بے حسی ہے: برطانوی ہائی کمشنر

رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت بچے تعلیم حاصل کرنے میں مصروف تھے، اور معلم نے مائیک پر درس قرآن کا آغاز کیا ہی تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا، اور ہر طرف ہول ناک آگ لگ گئی اور زخمیوں کی چیخ و پکار سے در و دیوار ہل گئے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے بھی پشاور دھماکے کی مذمت کی، انھوں نے بم دھماکے پر رد عمل میں کہا تھا کہ بچوں کے مدرسے پر بزدلانہ حملہ بے حسی ہے، اور پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم مستحکم رہے گا، میں حملے میں متاثر ہونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -