ریاض: سعودی عرب نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے دوران اسلام آباد کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سعودی عرب عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، پرامن شہریوں کو خوف وہراس میں مبتلا کرنے اور بے افراد کا خون بہانے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
بیان کے مطابق مملکت ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف پرقائم ہے او اس حوالے سے برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے دہشت گرد حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کے لواحقین، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت او ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حملے میں زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی۔
اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ، حملہ آور کے 2 بھائی گرفتار
واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں نماز جمعہ کے دوران ایک امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 31 افراد شہید جبکہ 160 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


