تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

اماراتی ولی عہد کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو قومی دن کی مبارکباد

ابوظبی : ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے کہا ہے کہ ’دونوں ملکوں کی شراکت کی جڑیں بہت گہری اور ویڑن ایک ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے اتوار کے روز سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے اورکہاہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی باہمی شراکت بہت گہری اور مستقبل کا ویڑن ایک ہے۔

دونوں ملک حال اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اسٹریٹجک شراکت داری اور یکجہتی کے اصولوں پرعمل پیرا رہیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں اماراتی ولی عہد نے سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی قوم کو مخلصانہ مبارک باد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کا قومی دن ہمارا دن ہے،آپ کی خوشی ہماری خوشی ہے اور آپ کے کارنامے ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔

الشیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ہمارے تاریخی تعلقات کی جڑیں اور ہماری اسٹریٹجک شراکت داری گہری ہے،ہم حال اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہیں،ہم خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے مل کر جد و جہد کر رہے ہیں اور خطرات کا مل کر مقابلہ کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -