تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے سے منسلک افراد کیلیے اہم اعلان

ریاض: سعودی عرب میں کسی بھی مکان کی تعمیر کے لیے کونسل میں رجسٹرڈ ٹھیکیدار سے مکان کی تعمیر کا کنٹریکٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی کنٹریکٹنگ کونسل کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ نئے سال سے کسی بھی مکان کی تعمیرکے لیے این او سی اس وقت تک جاری نہیں کیا جائے گا جب تک کونسل میں رجسٹرڈ ٹھیکیدار سے مکان کی تعمیر کا کنٹریکٹ نہ کرلیا جائے۔

سعودی کونسل برائے تعمیرات کے سیکرٹری جنرل انجینئر آل سوید نے کہا کہ مکان یا عمارت وغیرہ کی تعمیر کو کونسل میں رجسٹرڈ کنٹریکٹر سے مشروط کردیا گیا ہے، پابندی کا مقصد فریقین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کونسل میں رجسٹرڈ ٹھیکیدار ہی اس امر کا پابند ہوگا کہ وہ تعمیراتی کام کی 10 سال کی گارنٹی دے، اس عرصے میں کسی بھی خرابی کی صورت میں ذمہ دار ٹھیکیدار ہوگا۔

آل سوید نے مزید کہا کہ تعمیر میں کسی بھی نقص ظاہر ہونے کی صورت میں عمارت کے مالک کا حق ہوگا کہ وہ اس پر ہرجانہ طلب کرسکے۔

واضح رہے کہ غیر رجسٹرڈ ٹھیکیدار سے تعمیر کرانے کی صورت میں تعمیرات میں فنی خرابی پر ہرجانے کے لیے مالکان کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا، ان مسائل کے حل کے لیے کونسل نے رجسٹرڈ کنٹریکٹرز کی شرط عائد کی ہے تاکہ تعمیرات میں نقص سامنے آنے پر رجسٹرڈ ٹھیکیداروں سے ہرجانہ وصول کیا جاسکے۔

دوسری جانب ٹھیکیداروں کے بھی تحفظات تھے جن میں کہا گیا تھا کہ انہیں کام کرنے کی رقم وقت پر نہیں ملتی جس کی وجہ سے انہیں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اس ضمن میں کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ اس قانون سے دو طرفہ حقوق کا تحفظ ہوگا اور جہاں غیر معیاری کام کا خاتمہ ہوگا وہیں ٹھیکیداروں کے حقوق کا بھی تحفظ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -