تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

سعودی عرب: ‘کورونا کیسز بڑھے لیکن مرض اتنا سنگین نہیں رہا’‏

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کورونا وائرس کے کیسز ‏بڑھے ہیں لیکن یہ مرض اب اتنا سنگین نہیں رہا۔

عرب میڈیا کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا کے حالیہ بڑھتے کیسز کے باوجود ‏ان میں سنگینی ماضی کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم کورونا سے نمٹنے کے اہم مرحلے میں داخل ‏ہو چکے ہیں جس کا عنوان ہماری قوت مدافعت زندگی سے ہے جس مرحلے سے ہم گزر رہے ہیں ‏اس میں ویکسینیشن کے ذریعے اچھے ہونے کی امید ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے بیشتر افراد نے کورونا کی دو خوراکوں اور بوسٹر ڈوز لے لیے ‏ہیں اس لیے اب ہمیں افواہوں، غلط فہمیوں اور جھوٹ سے مقابلہ کرنا ہے۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا کہ اومیکرون لہر میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تھا ‏لیکن اب اس میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح مملکت میں بھی کووڈ 19 کے وار جاری ہیں۔ وبا نے 24 گھنٹوں ‏میں 5 ہزار 477 مریضوں کو متاثر کیا اور اس دوران 1 مریض کی موت بھی واقع ہوئی۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں 3 ہزار 405 ‏مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی ہے۔

Comments

- Advertisement -