The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب: کورونا کیسز میں اضافہ، سفری پابندی عائد

ریاض: سعودی عرب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، غیرویکسین یافتہ 12 برس یا اس سے زائد عمر کے بچوں پر سفری پابندی عائد کردی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تمام مسافر جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ ٹرین سے سفر نہیں کرسکیں گے۔ سعودی ریلوے ’سار‘ نے ہدایت جاری کردی۔

سعودی ریلوے کا کہنا ہےکہ 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تمام مسافروں کے لیے ’محصن‘ (امیون) ہونا ضروری ہے۔

ریلوے کے مطابق متعلقہ ایپ پر محصن کا اسٹیٹس ویکسینیشن کے بعد شو ہوتا ہے۔ ویکسین کی پابندی سے مستثنی زمروں سے تعلق رکھنے والوں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی عرب میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگ رہا ہے؟ حکومت نے بتا دیا

جبکہ جو شخص محصن نہیں ہوگا اسے ٹرین کے ذریعے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مملکت کے محکمہ ریلوے نے وضاحت کی ہے کہ ریل سے 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے وہی افراد سفر کرسکتے ہیں جن کا توکلنا ایپ میں ہیلتھ سٹیٹس محصن کا ہو۔

بارہ برس سے کم عمر کے بچوں اور بچیوں کو صرف اس صورت میں سفر کی اجازت ہوگی جبکہ یہ ثابت ہوجائے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں