تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب: کورونا کیسز میں اضافہ، کِن تارکین وطن کو اب ملک سے نکال دیا جائے گا؟

ریاض: سعودی پبلک پرایسکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا جان بوجھ کر سبب بننے والوں کو سخت سزا دی جائے گی جبکہ ایسا غیرملکی کرتے پائے گئے تو انہیں ملک سے نکال دیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مقامات پر جان بوجھ کر وائرس پھیلانے والوں کو سخت سزا ہوگی، انہیں بھاری جرمانہ اور جیل کی ہوا بھی کھانا پڑسکتی ہے۔ ایسے افراد کیلئے 5 سال قید اور 5 لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے۔

اگر غیرملکی جان بوجھ کر وائرس پھیلانے کی وجہ بن رہے ہوں تو انہیں ملک بدر کردیا جائے گا اور انہیں سعودی عرب میں دوبارہ کبھی واپسی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی حکومت نے کن افراد کو پہلی فرصت میں کوروناویکسین لگوانے کی ہدایت کردی؟

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اصولوں کی خلاف ورزی دہرائی گئی تو سزا دگنی کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں یہ انتباہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب عوام کے نامناسب رویوں کے باعث حکامِ صحت کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

ادھر مملکت میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -