The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب میں کرونا مریضہ کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش

ریاض: سعودی عرب کے الجوف ریجن میں کرونا کی مریضہ کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی ولادت ہوئی ہے، تینوں بچے کرونا وائرس سے محفوظ ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق الجوف ریجن کے شہر سکاکا کے میٹرنٹی ہوم اسپتال میں کرونا کی مریضہ زیر علاج تھیں، خاتون کے ہاں سرجری کے ذریعے بچوں کی ولادت ہوئی، تینوں بچے مکمل صحت مند ہیں۔

ریجن کے امور صحت کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ نومولود کا ابتدائی ٹیسٹ کیا گیا جن کا کرونا وائرس منفی آیا ہے۔

ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ طبی عملے نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں جس کی وجہ سے وہ بھی کرونا وائرس سے محفوظ رہے۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون اور تینوں بچوں کی حالت بہتر ہے، بچوں کو طبی معائنہ کے بعد اسپتال کے خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے، خاتون کو بچوں سے علیحدہ رکھا گیا ہے تاکہ یہ وائرس بچوں میں منتقل نہ ہوسکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کرونا وائرس میں مبتلا متعدد خواتین کے یہاں ولادت ہوئی جن میں نومولود اس وبائی مرض سے محفوظ رہے تاہم تین بچوں کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ ہے جس میں خاتون کرونا میں مبتلا تھیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں