پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

سعودی عرب : کورونا ویکسی نیشن کے اثرات ظاہر ہونا شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تاحال جاری ہے، سعودی حکام نے ویکیسی نیشن کو مضر اثرات سے پاک اور سود مند قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں میں وائرس لگنے کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

عالمی وبا کوویڈ19 سے متعلق گزشتہ روش منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد العبد العالی نے کورونا کی تازہ صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ یہ ویکسین سب کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبا کے بحران سے نکلنے اور سعودی معاشرے کو وبا سے محفوظ کرنے کے لیے مملکت میں مقیم ہر شہری کی ویکسی نیشن بے حد ضروری ہے۔

وزارت صحت نے تازہ اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عوام کو اب تک کورونا ویکسین کی 40 لاکھ سے زیادہ ٓخوراکیں دی جاچکی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں وزارت صحت کی جانب سے شہریوں اور غیر ملکیوں کو کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے مفت ویکسین لگانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے ویکسین لگوانے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم بھی شروع کی گئی ہے جس میں لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

عوامی شعبے سے متعلق کارکنوں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کے لیے ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں