تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا ویکسی نیشن کے بعد یہ کیوں ہوا؟ سعودی شہری کا حکومت سے سوال

ریاض : ایک سعودی شہری نے وزارت صحت سے وضاحت طلب کی ہے کہ فائزر کی پہلی خوراک لینے کے5 روز بعد اس کا کورونا وائرس ٹیسٹ پوزیٹیو کیوں آیا؟

مقامی شہری کا کہنا ہے کہ اسے حیرت ہے کہ فائزر کی پہلی خوراک لینے کے بعد بھی وہ وائرس سے محفوظ نہیں، کیا وجہ ہے؟

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت نے مقامی شہری کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ ویکسین مدافعتی نظام کو متحرک کرتی ہے، وہ اینٹی وائرس باڈیز تیار کرتی ہے جن سے جسم میں وائرس کو قابو کرنے یا وائرس کو لگنے سے روکنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔

وزارت صحت نے یہ بھی بتایا کہ ویکسین لینے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ویکسین لینے والوں کو کسی بھی حالت میں کورونا وائرس نہیں لگے گا اور نہ ہی ان سے کسی اور کو وائرس منتقل ہوگا، لہٰذا ویکسین لینے کے بعد بھی حفاظتی تدابیر کی پابندی کرنا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -