اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

کورونا وائرس : سعودی حکومت نے ایک اور فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں کسی حد تک کمی کے بعد اب ایس او پیز کی۔

اس حوالے سے سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے مقرر پابندیاں اٹھا لینے کے بعد مملکت بھر میں تطمن کلینکس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ان کلینکس کی سابقہ پوزیشن بحال کردی گئی ہے اب وہ ہیلتھ کیئر سینٹر کے طور پر کام کریں گے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے عہدیدار نے بیان میں کہا کہ تطمن کلینکس کو ہیلتھ کیئر سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا۔

یہ کلینکس وبا شروع ہونے سے پہلے ہیلتھ کیئر سینٹر کے طور پر ہی کام کررہے تھے۔

یاد رہے کہ وزارت صحت نے گزشتہ اتوار کو وبا سے متعلق آخری پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اب یہ کورونا وبا سے متعلق معمول کی آخری پریس کانفرنس ہوگی، آئندہ اس کا اہتمام صرف اس صورت میں ہوگا جب وبا کے حوالے سے کوئی نئی بات ریکارڈ پر آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں