تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب : کورونا میں مبتلا شخص کی پہچان کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

ریاض : سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کے عملے کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ خصوصی ہیلمٹ فراہم کیے گئے ہیں جس سے پانچ میٹر کی دوری سے انسان کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں بلدیہ کی جانب سے کورونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مزید پیش رفت کرتے ہوئے اہلکاروں کو خصوصی ہیلمٹس فراہم کیے گئے ہیں جو لوگوں کے جسمانی درجہ حرارت کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے مشرقی ریجن کی بلدیہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ریجن میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ خصوصی ہیلمٹ فراہم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے 5 میٹر کی دوری سے کسی بھی شخص کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیا جاسکتا ہے۔

بلدیہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ہیلمٹ کے ذریعے ایک منٹ میں 200 افراد کا درجہ حرارت نوٹ کیا جا سکتا ہے۔ بلدیہ نے ہیلمٹ بردار یونٹس کو مختلف مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں تعینات کیا ہے جہاں لوگوں کی آمدرفت زیادہ ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ مشرقی ریجن میں سب سے پہلے ڈرون کے ذریعے لوگوں کے جسمانی درجہ حرارت کو نوٹ کرنے کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد اس طریقے کو دیگر شہروں میں بھی شروع کیا گیا ہے۔

کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدایبر کے بارے میں وزارت صحت نے تجارتی مراکز کو اس امر کا پابند کیا ہے کہ کسی بھی شخص جس کا جسمانی درجہ حرارت 38 ڈگری سے زائد ہو اسے مرکز میں جانے نہ دیا جائے اور ایسے افراد جنہیں بخار ہو اگر وہ زبردستی مارکیٹس میں جانا چاہیں تو ان کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -