تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی عرب : شہریوں کی رقوم کے تحفظ کیلئے اہم اعلان

ریاض : سعودی عرب کے بینکوں نے شہریوں کی رقوم کے تحفظ کیلئے اہم ہدایات جاری کی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ شہری اپنے کریڈٹ کارڈ کے استعمال کے وقت بہت احتیاط اور ہوشیاری سے کام لیں۔

سعودی بینکوں میں ابلاغی کمیٹی نے اکاؤنٹس ہولڈرز کو کریڈٹ کارڈ کے محفوظ استعمال کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے یہ بیان جاری کیا ہے۔ ابلاغی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ کریڈٹ کارڈ سوچے سمجھے طریقے سے استعمال کریں بصورت دیگر خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابلاغی کمیٹی نے انتباہ جاری کیا کہ کریڈٹ کارڈ کے نامناسب استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات کریڈٹ کارڈ ہولڈر کے ریکارڈ پر اثر انداز ہوں گے۔ قرضوں کی ادائیگی کی استعداد متاثر ہوگی اور مختلف مالیاتی پابندیوں کی تکمیل میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

ابلاغی کمیٹی نے بیان میں کہا کہ نمایاں نقصان یہ ہے کہ اگر غلط طریقے سے کریڈٹ کارڈ استعمال کیا تو اس کا خطرہ ہے کہ کوئی اور آپ کے کریڈٹ کارڈ سے فائدہ اٹھالے۔ کریڈٹ کی رقم ادا کرنے میں تاخیر کی فیس آپ کے سر آسکتی ہے اور آپ کے کریڈٹ کارڈ سے اضافی رقم نکالی جا سکتی ہے۔

ابلاغی کمیٹی کا کہنا ہے کہ کریڈٹ کارڈ کا اہم فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے خرید و فروخت میں اکاونٹس ہولڈرز کو آسانی ہو۔ اس کا منفی پہلو یہ ہے کہ اگر اسے مقررہ اور محفوط طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو ایسی صورت میں کریڈٹ کارڈ سے کوئی اور آسانی سے سامان خرید سکتا ہے۔

کریڈٹ کارڈ چوری بھی ہو سکتا ہے، ضائع بھی ہو سکتا ہے اور مختلف طریقے سے کئی لوگ بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
ابلاغی کمیٹی نے ہدایت کی کہ کریڈٹ کارڈ انتہائی اہم مالیاتی وسیلہ ہے۔ کریڈٹ کارڈ ہولڈر پابندی سے اس کی رپورٹ پر نظر رکھیں۔ واجب الادا رقم مقررہ تاریخوں پر ادا کرنے کا اہتمام کریں۔

Comments

- Advertisement -