تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب ملازمت پیشہ افراد کا معترف

ریاض: سعودی شہر مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے غیرملکی کارکنان اور مزدوروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمارے ملک میں مہمان کی طرح ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں گورنر کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے پیش نظر غیرملکی مزدوروں کی صحت کا خیال رکھنا ہماری ذمے داری ہے، کسی بھی قومیت سے قطع نظر کارکنوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

شہزادہ فیصل بن سلمان نے غیر ملکی کارکنوں کے لیے نئی تعمیر ہونے والی رہائشی عمارتوں کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب ہم سے تمام ملازمین کے ساتھ ہمدردی کا سلوک کرنے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی اپنے گھر اور ملک چھوڑ کر بہتر مستقبل کے لیے یہاں آتے ہیں، کروناوائرس کے باعث تمام شہری تشویش کا شکار ہیں، غیرملکی جب تک وطن واپس نہیں چلے جاتے ہم پر دیکھ بھال فرض ہے۔

سعودی عرب نے ملازمت پیشہ افراد کے لیے بڑی خوش خبری سنا دی

خیال رہے کہ حالیہ دنوں شاہ سلمان نے نئے حکم نامے میں خصوصی معاشی پیکج کی منظوری دی ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے نجی وسرکاری ملازمین کی مدد کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مملکت میں نجی کاروباری سیکٹر کی مدد کے لیے 9 ارب سعودی ریال کا معاشی پیکج منظور ہوا ہے۔ جس کے تحت کمپنیاں اپنے ملازمین کو خصوصی ریلیف فراہم کرے گی۔

Comments

- Advertisement -