تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی عرب : کرفیو کے حوالے سے اہم معلومات

ریاض : سعودی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ کرفیو کے دوران کی گئی خلاف ورزیاں چار طریقے سے ریکارڈ ہوتی ہیں جس کے بعد اس شخص پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب سے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ کرفیو کی خلاف ورزی کس طرح ریکارڈ ہوتی ہے اور اس پر اعتراض ریکارڈ کرانے کا طریقہ کار کیا ہے، جس پر انہوں نے بتایا کہ کرفیو کی خلاف ورزی ریکارڈ کرنے کے لیے چار مختلف طریقوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔

پہلا طریقہ یہ ہے کہ فیلڈ میں موجود سکیورٹی اہلکار شہری کی خلاف ورزی ریکارڈ کرتے ہیں، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ٹیلیفون پر اطلاع ملتی ہے کہ فلاں شخص فلاں علاقے میں کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

تیسرا طریقہ کار یہ ہے کہ (کلنا امن) (ہم سب امن کے محافظ ہیں) ایپلی کیشن کے ذریعے خلاف ورزی کی اطلاع ملتی ہے،
چوتھا طریقہ یہ کہ بعض سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی سوشل میڈیا پر اپنی کارستانیوں پر مشتمل وڈیو کلپ یا ایسی تصاویر جاری کرتے ہیں جس سے ان کے خلاف کرفیو خلاف ورزی کا ثبوت مل جاتا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ جو لوگ کرفیو کی خلاف ورزی پر فخریہ انداز میں سوشل میڈیا پر وڈیو ڈالتے ہیں تو انہیں انفارمیشن کرائم کے تحت سزا کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کو کرفیو خلاف ورزی کی بابت یہ احساس ہو کہ اس کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے تو وہ خلاف ورزی کے اندراج کی تاریخ سے 30 دن کے اندر (ابشر) پر جاکر اپنی شکایت ریکارڈ کراسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -