تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سعودی عرب: عازمین حج کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ اور حج پر آنے والے افراد کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، ہجوم کو منظم کرنے کے لیے مزید امور پر توجہ دی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سعودی عرب کی وزارت صحت اورام القریٰ یونیورسٹی نے عازمین حج اور معتمرین کی حفاظت کو موثر بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کردئیےجس کے تحت عازمین حج کے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا جائےگا۔

معاہدے پر وزیر صحت توافق الربیعہ اورام القریٰ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر بکری بن مغتوب نے دستخط کیے ہیں۔

معاہدے کے تحت حج اور ادائیگی عمرہ کے دوران ہجوم کو منظم رکھنے سے متعلق امور پر مزید توجہ مرکوز رکھی جائے گی اور عازمین حج اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

سعودی وزیر صحت نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت کئی ریسرچ اداروں کی تحقیق سے استفادہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -