تازہ ترین

سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا اعلان کردیا

ریاض: سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا اعلان کردیا، پاکستانیوں کے لیے فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے ہوچکا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سفارت خانہ کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا اعلان کردیا ہے ، پاکستانی شہری پہلے سنگل انٹری کے لیے 2 ہزار ریال اور ملٹی پل انٹری کے لیے 3 ہزار ریال روپے ادا کرتے تھے۔

پاکستانی شہری اب 2 ہزار ریال کی بجائے محض 338 ریال کی رقم ادا کرکے سعودی عرب کا ویزا باآسانی حاصل کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سنگل انٹری فیس 338 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 675 ریال کردی گئی ہے، دوسری جانب پاکستانی شہریوں نے بھی سعودی شہریوں اور تاجروں کے لیے ویزا فیس میں کمی کردی ہے، اس فیصلے کا اطلاق پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

پاکستان نے سعودی شہریوں کے لیے سنگل انٹری فیس 270 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 540 ریال کردی ہے، اسی طرح بزنس سنگل انٹری ویزا فیس 405 ریال جبکہ ملٹی پل بزنس ویزا فیس 810 ریال ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت کا پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا امکان، ذرائع

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے اراکین استقبال کریں گے، وزیر اعظم ہاؤس آمد پر ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ، جہاں عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی جبکہ مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا جائےگا۔

خیال رہے شہزادہ محمد بن سلمان دورہ جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دورکا آغاز ہے ، وہیں پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے، جس میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -