site
stats
پاکستان

امیگریشن حکام کا سعودی عرب سے بے دخل کئے جانے والے پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار

tadap scandal

لاہور:سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے سو سے زائد پاکستانیوں کو امیگریشن حکام نے پاکستان میں داخلہ دینے سے انکارکردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے بے دخل کئے گئے سو سے زائد پاکستانیوں کو پی آئی اے کی پرواز پی کے760کے ذریعے جب لاہور پہنچایا گیا تولاہورایئرپورٹ پرموجود امیگریشن حکام نے بے دخل ہوکر آنے والے پاکستانیوں کی امیگریشن کرنے سے انکار کردیا۔

امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ ڈٰی پورٹ کئے گئے پاکستانیوں کو واپس سعودی عرب بھیجا جائے جس پرپی آئی اے حکام اورامیگریشن حکام کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ بے دخل ہونے والے پاکستانیوں کو این او سی جاری نہیں کی گئی ہے اور قانوناًاین او سی کے بغیربے دخل کئے جانے والے افراد کو امیگریشن فراہم نہیں کرسکتے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top