ریاض: سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 21 ہزار 29 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ 13 ہزار 213 غیرقانونی تارکین کو ملک بدر کیا گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 5 سے 11 فروری 2026 کے درمیان مجموعی طور پر 12 ہزار 875 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار778 کوغیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار376 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق غیرقانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش پر 2 ہزار307 افراد کو حراست میں لیا گیا، ان میں 52 فیصد ایتھوپین، 47 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
علاوہ ازیں 75 ایسے افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جو سرحد پار کرکے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوششوں میں مصروف تھے۔
رپورٹس کے مطابق سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 29 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 23 ہزار 212 تارکین جس میں 22 ہزار 40 مرد اور ایک ہزار 272 خواتین شامل ہیں اس وقت ضوابط پر عملدرآمد کے پروسیجر سے گزر رہے ہیں۔
غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر، کویت میں رہائش کی شرائط میں تبدیلی
واضح رہے سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


