تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب بیلسٹک میزائل تیار کررہا ہے، امریکی جوہری ماہرین کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی جوہری ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب بیلسٹک میزائل تیار کررہا ہے جس کے سیٹیلائیٹ شواہد موجود ہیں۔

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق امریکی جوہری ماہرین نے سیٹلائیٹ شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب بیلسٹک میزائل کی تیاری میں مصروف عمل ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ریاض سے 230 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے الدوادمی میں قائم فوجی اڈے کو دکھایا گیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری کی گئی نومبر میں لی گئی تصاویر میں بیلسٹک میزائل کی تیاری کا ایک سلسلہ نظر آرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ اگر ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری جاری رکھتا ہے تو سعودی عرب بھی ایسے ہتھیاروں کی تیاری شروع کرسکتا ہے جس سے محسوس ہوتا ہے کہ سعودی عرب جوہری ہتھیاروں کی تیاری شروع کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران کو عالمی امن خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، مائیک پومپیو

دوسری جانب سعودی حکام اور واشنگٹن میں قائم سعودی سفارت خانے کے حکام نے اس طرح کی خبروں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی وجہ سے سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے جبکہ یمن میں جاری جنگ اور صحافی جمال خاشقجی کے استنبول میں قتل ہونے کی وجہ سے سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات پہلے ہی تناؤ کا شکار ہیں۔

میزائل سازی کے ماہر جیفری لوئس نے کہا کہ میزائل کی تیاری میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں دلچسپی کے ساتھ جوڑا جاسکتا ہے۔

انہوں نے سیٹلائیٹ تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ میں تھوڑا پریشان ہوں کہ ہم سعودی عرب کے عزائم کا صحیح طور پر اندازہ نہیں لگا پارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -