تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

‘پاکستان سے براہ راست سعودی عرب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے پاکستان سے براہ راست سعودی عرب سفر کے حوالے سے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوازات سے آن لائن ایک شخص نے استفسار کیا کہ سعودی عرب میں میرا اسٹیسٹ ‘والد کی زیر کفالت’ کا ہے، میں ان دنوں پاکستان میں ہوں اور کورونا ویکسینیشن بھی کرا رکھی ہے، پوچھنا یہ ہے کہ اگر والد واپس آئیں تو کیا میں ان کے ساتھ پاکستان سے براہ راست سعودی عرب جاسکتا ہوں؟۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے پہلے کی طرح ایک بار پھر وہی وضاحت پیش کی کہ سفری پابندی کے حوالے سے ممنوعہ ممالک سے براہ راست مملکت آنا کورونا ویکسینینش کا مکمل خوراکوں سے مشروط ہے۔

جوازات نے بتایا کہ ایسے تارکین جنہوں نے سعودی عرب سے روانگی سے قبل کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں اور توکلنا پر ان کا اسٹیٹس امیون کا ہے وہ براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔

وہ غیرملکی جو ممنوعہ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ مملکت آنے سے قبل ابشر پورٹل کے ’قدوم‘ پلیٹ فارم پر رجسٹریشن ضرور کرالیں جبکہ صحتی ایپ کے ذریعے صحت پاسپورٹ بھی مطلوب ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب آنے سے کم از کم 72 گھنٹے قبل پی سی آر کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے اس لیے اس امرکا خیال رکھیں کہ پی سی آر ٹیسٹ ٹکٹ بک کرنے کے بعد کیا جائے اور کنفرم سیٹ کے بعد ہی پی سی آر ٹیسٹ کا اہتمام کیا جائے اس طرح بھتر گھنٹے کا دورانیہ متاثر نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -