جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

پاکستان کے لئے دوبارہ ادھار تیل کی سہولت، سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قرض رول اوورکی یقین دہانی کے بعد سعودی عرب سے دوبارہ  ادھار تیل کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق دوست ملک سعودی عرب سے مزید خوشخبریاں آنے لگیں، سعودی عرب سے قرض رول اوور کی یقین دہانی کے بعد ادھار تیل پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر تیل سہولت کو بھی دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے، ادھار تیل کی سہولت دوبارہ شروع ہونے سے سعودیہ سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر آئیں گے۔

رواں مالی سال سعودیہ سے دو ارب ڈالر آنے سے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کور کیا جا سکے گا، سعودی اور پاکستان کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر تیل سہولت دسمبر 2023 تک جاری رہی تھی۔

مزید پڑھیں : دوبارہ ادھار تیل کی سہولت، سعودی عرب نے کیا جواب دیا؟

یاد رہے جولائی میں ممبر قومی اسمبلی عاطف خان کی زیرصدارت اکنامک افیئر کمیٹی میں سیکرٹری ای اے ڈی نے بتایا تھا کہ سعودی عرب نے دوبارہ ادھار تیل کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حامی نہیں بھری۔

حکام کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے پچاس کروڑ ڈالر ادھار آئل اینڈکموڈیٹی کیلئے ملیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں