تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب: غیرملکی کو ملازمت سے نکالنا کمپنی کو مہنگا پڑگیا

ریاض: سعودی عدالت نے غیر ملکی کو ملازمت سے نکالنے پر کمپنی کو 15 لاکھ ریال ادا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تارکین وطن کو غیرقانون طور پر ملازمت سے برخاست کیا تھا جس پر یہ کیس عدالت میں گیا اور فیصلہ ورکر کے حق میں آیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تبوک کی عدالت نے غیر قانونی طریقے سے ملازمت کا معاہدہ ختم کرنے پر نجی کمپنی کو ایک غیرملکی کو 1.5 ملین ریال ادا کرنے کا حکم دیا اور کہا مقیم غیرملکی کا یہ دعوی سچ ثابت ہوگیا کہ اس کی ملازمت کا معاہدہ غیرقانونی طریقے سے ختم کیا گیا۔

عدالت نے حکم سنایا کہ کمپنی معاہدہ ختم کرنے پر بطور ہرجانہ غیرملکی کو 3 لاکھ 58 ہزار ریال ادا کرے اس کے علاوہ کمپنی کو 85 ہزار ریال سالانہ ترغیبات، 36 ہزار ریال ٹرانسپورٹ الاؤنس، 85 ہزار ریال سالانہ الاؤنسز، 9 لاکھ 88 ہزار ریال اینڈ آف سروس اور 20 ہزار ریال سالانہ چھٹیوں کے معاوضے کے طور پر ادا کرنا ہوگا۔

لیبر کورٹ نے کمپنی کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ وہ اردنی شہری اور اس کے اہل خانہ کو اکانومی کلاس کے ٹکٹ اور کمپنی میں ملازمت سے متعلق سروس سرٹیفکیٹ بھی حوالے کرے۔

Comments

- Advertisement -