تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرونا وائرس: سعودی عرب میں پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

ریاض : سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے اندرون ملک پروازوں کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین سے شروع ہونے والے مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 نے وبائی صورت اختیار کرنے کے بعد 173 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے جس میں ایک سعودی عرب بھی ہے جہاں اب تک 274 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے قابل ستائش اقدامات کیے جارہے ہیں، حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے ملک بھر میں ٹیکسی، بسوں، ٹرینوں اور اندرون ملک پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی کا اطلاق ہفتے کی صبح 6 بجے ہوگا جو تاحکم ثانی جاری رہے گا۔

حکومت کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب صرف میں وہ پروازیں اور ٹرانسپورٹ چلیں گی جو طبی امداد کےلیے استعمال کی جائیں گی۔

ملازمین سے متعلق سعودی عرب کا بڑا اعلان

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا 10 ہزار سے زائد افراد کی جان لے چکی ہے جبکہ 2 لاکھ 45 ہزار 967 افراد متاثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -