اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

سعودی عرب : ملازمین سے بدسلوکی اب بہت مہنگی پڑے گی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں انسداد انسانی اسمگلنگ کمیٹی کے سیکریٹری جنرل محمد المصری نے خبردار کیا ہے کہ گھریلو ملازمین سے بدسلوکی انسانی اسمگلنگ کے قانون کے مطابق جرم ہے۔ اس کی سزا 10 برس قید اور 10لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکریٹری جنرل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں گھریلوملازمین کی تعداد کے دیکھتے ہوئے ان کے حقوق کے تحفظ کےلیے ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن پرعمل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے انسانی اسمگلنگ کے انسداد کے حوالے سے مقررہ ضوابط کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے مختلف جرائم میں سب سے زیادہ عام جبری مشقت ہے۔

انہوں نے اس امر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جبری مشقت اور گھریلو عملے سے بدسلوکی کرنے والے آجر کے خلاف ثبوت ملتے ہی قانونی کارروائی اور ان پر سزاؤں کا اطلاق کیا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں