جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (19 نومبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان کے ساتھ منگل کے روز ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، سعودی عرب امریکا میں ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ امریکا اور سعودی عرب ایک ایسے سیکیورٹی معاہدے میں داخل ہو گئے ہیں جو ہتھیاروں کی منتقلی کو آسان بنائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرے گا۔

اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو ’’بڑے غیر نیٹو اتحادی‘‘ کا درجہ دیا جائے گا، یہ ایک ایسا باضابطہ تعلق ہوگا جس سے دفاعی تعاون مزید گہرا ہو جائے گا، تاہم اس میں کسی سیکیورٹی ضمانت کی شمولیت نہیں ہوگی۔ اس درجہ بندی میں سعودی عرب 19 دیگر ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا، جن میں اسرائیل، اردن، کویت اور قطر بھی شامل ہیں۔

’ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں لیکن دو ریاستی حل ضروری ہے‘

سعودی عرب طویل عرصے سے امریکا کا ایک اہم مشرقِ وسطیٰ اتحادی رہا ہے، لیکن انسانی حقوق، تیل کی پالیسی اور اسرائیل سمیت متعدد امور پر دونوں کے تعلقات کبھی کبھار کشیدہ بھی رہے ہیں۔ ٹرمپ نے ہمیشہ مملکت کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دی ہے، اور اپنی پہلی اور دوسری مدتِ صدارت میں اپنے ابتدائی غیر ملکی دوروں میں سعودی عرب کا سفر کیا۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ولی عہد محمد بن سلمان، جو کہ سعودی عرب کے عملاً حکمران ہیں، کے ساتھ ایک ’بلیک ٹائی ڈنر‘ کے دوران کہا ’’ایک مضبوط اور زیادہ قابل عمل اتحاد دونوں ممالک کے مفاد کو آگے بڑھائے گا، اور یہ امن کے اعلیٰ ترین مفاد میں بھی ہوگا۔‘‘

سعودی ولی عہد نے اپنے خطاب میں بہترین میزبانی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، اور کہا 9 دہائیوں سے ہمارے امریکا کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں