تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب کی درجنوں ممالک کیلئے 4 ارب ڈالرز کی امداد

ریاض : سعودی حکام کی جانب سے 47 ممالک کو 4 ارب ڈالرز سے زائد کی امداد فراہم کرکے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ امداد سعودی بادشاہ شاہ سلمان کے نام سے مستحق ممالک و افراد کی امداد کرنے والے ادارے ‘کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد’ تحت پہنچائی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی جانب سے سب سے زیادہ خانہ جنگی کا شکار ملک یمن کو فراہم کی گئی ہے۔

یمن میں اب تک 2 ارب ریال مالیت سے زائد کے منصوبے جاری ہیں جس میں یمنی شہریوں کے علاج معالجے، امدادی سامان اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔

.

ذرائع ابلاغ کو بتایا گیا ہے کہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ امداد فلسطین کو 30 کروڑ 55 لاکھ ڈالر، اس کے بعد شام ہے جسے 20 کروڑ 86 لاکھ ڈالر سے زائد جبکہ صومالیہ کو 10 کروڑ 86 لاکھ ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد سعودی عرب کی انسانیت نوازی کا عکاس ادارہ ہے جس کے ذریعہ اب تک لاکھوں مستحق افراد کی مدد کی گئی ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے یمن میں انسانی امداد کے کاموں کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی رقم اقوام متحدہ کے حوالے کی تھی۔

Comments

- Advertisement -