تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان

ریاض: محکمہ موسمیات نے مدینہ منورہ میں موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح 9 بجے سے شام 8 بجے تک تیز ہوا چلے گی، جس کے باعث دھول اڑنے کا خدشہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ میں گرد آلود ہوا کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے یہ صورتحال مدینہ کے علاوہ الحناکیہ، العلا اور لامہد میں بھی رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے اسی طرح کا انتباہ مکہ ریجن میں بھی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے علاوہ جدہ، رابغ، خلیص، اللیث اور قنفذہ میں مطلع گرد آلود رہے گا۔

دوسری جانب ماہر موسمیات حسن کرانی نے کہا ہے کہ ’مغربی اور وسطی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر ہوگی اور سایے میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک ہونے کا خدشہ ہے۔‘

انہوں نے دھوپ سے بچنے اور کھلے مقامات میں کام کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دھوپ میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر جائے گا‘۔

ادھر ٹریفک پولیس حکام کا بھی کہنا ہے کہ گرد آلود ہوائیں چلنے کے باعث ڈرائیورز گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کریں اور حد رفتار کا خیال کریں تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے محفوظ رہا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -