تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سعودی عرب : حکومت کا ڈیوٹی فری شاپس سے متعلق اہم فیصلہ

ریاض : سعودی عرب کی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنی ڈیوٹی فری شاپس کو ایئرپورٹس سے باہر لینڈ اور سی پورٹس، بحری جہازوں اور طیاروں تک پھیلانا چاہتا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ڈیوٹی فری شاپس کے قواعد کو اپ ڈیٹ کرنے کا منصوبہ مملکت کے عوامی مشاورت کے پلیٹ فارم (استیٹلا) میں 12 اگست 2021 تک ہو گا۔ اس سے قبل ڈیوٹی فری شاپس کو بین الاقوامی ائیرپورٹس پر روانگی ہال تک ہی محدود رکھا گیا تھا۔

مسودے کے قوانین میں اس ضرورت کو منسوخ کرنا شامل ہے کہ اسٹور مالکان دو لاکھ ریال بینک گارنٹی فراہم کرتے ہیں لیکن انہیں ویئرہاوسز اور ہالز میں سامان کے لیے تیسری پارٹی کی انشورنس پالیسیاں رکھنے کی ضرورت ہوگی جیسے آگ کے خطرے سے بچنے کے لیے۔

مسودے کے قوانین کے مطابق مملکت میں تیار کی جانے والی مصنوعات کو 20 فیصد سبسڈی ملے گی۔ تمام مصنوعات کی فروخت کسٹمز سسٹم کے ذریعے بیان کردہ ہر مسافر کے لیے اجازت دی گئی مقدار تک محدود ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں نیشنل رولز آف اوریجن کی منظوری دی ہے جس کا مقصد مقامی مواد کو فروغ دینا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ جی سی سی ممالک میں نہ بننے والی مصنوعات کو کسٹمز میں غیر ملکی سامان سمجھا جائے گا۔

زکوۃ، ٹیکس اور کسٹمزاتھارٹی کے مطابق اس فیصلے کی منظوری وزارت صنعت و معدنی وسائل، وزارت تجارت اور جنرل اتھارٹی برائے غیر ملکی تجارت کے ساتھ تعاون کے درمیان رابطوں کے بعد دی گئی۔

قواعد میں یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ جی سی سی میں صنعتی اداروں کو اس سہولت میں عملے کی کل تعداد کے 25 فیصد سے کم قومی ورک فورس لوکلائزیشن کی شرح حاصل کرنا ہوگی۔

Comments

- Advertisement -