تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

ریاض : سعودی عرب کی معاشی اور اقتصادی ترقی کیلئے حکام نے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صنعتوں میں افرادی قوت فروغ پروگرام کو مزید تقویت دی جائے گی۔

سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کہا کہ سعودی عرب غیرملکی ماہرین کولانے سے قبل اپنے شہریوں پر انحصار کرے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق احمد الراجحی نے عسکری صنعتوں کے لیے افرادی قوت کی حکمت عملی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عسکری صنعتوں کے شعبے میں ملکی پیداوار پر 50 فیصد تک انحصار بڑا خواب ہے۔ افرادی قوت فروغ پروگرام کے ذریعے اسے پورا کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ تجربہ کار اور ہنر مند افرادی قوت کے بغیر کوئی بھی صنعت کھڑی نہیں ہوسکتی، یاد رہے کہ سعودی عرب کے عسکری بجٹ کا حجم دنیا کے کئی ملکوں سے بڑا ہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس کا پچاس فیصد اندرون ملک عسکری مصنوعات پر صرف کیا جائے گا۔

وزیر افرادی قوت نے کہا کہ فروغ افرادی قوت پروگرام کا ایک انشیٹو یہ ہے کہ طلب و رسد کے حوالے سے یونٹ تیار کیا جائے۔ چیلنج یہ ہے کہ لیبر مارکیٹ کی ضروریات کیا ہیں، اور کتنی افرادی قوت درکار ہے، اس بارے میں حقائق کا جاننا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ’ یہ معلوم کرنا بھی لازمی ہے کہ مملکت کے تعلیمی ادارے لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو کس حد تک پورا کر رہے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت لیبر مارکیٹ کو درکار ہنرمندوں اور مختلف پیشوں کے ماہرین کی تعداد اور ضرورت معلوم کرنا بھی ہے، برسر روزگار ملازمین کو مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا پروگرام بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -