تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب : عوام کو بجلی کی فراہمی کیلئے حکومت کا اہم اقدام

ریاض : سعودی بجلی کمپنی نے14 ماہ کے دوران ایک کروڑ سے زیادہ اسمارٹ میٹرز نصب اور تبدیل کیے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹرز پروجیکٹ ریکارڈ وقت میں نافذ کیا گیا ہے۔ 14ماہ کے اندر ہی کام مکمل کرلیا گیا۔

مملکت کے تمام علاقوں میں پرانے بجلی میٹرز کی جگہ نئے اسمارٹ میٹرز نصب کردیے گئے جبکہ صارفین سے اس کی لاگت بھی نہیں لی گئی۔

بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ سعودی فیکٹریوں نے چالیس لاکھ کے قریب اسمارٹ میٹرز فراہم کیے۔ یہ پروجیکٹ کے لیے مطلوب کل میٹرز کا چالیس فیصد تھا۔

بجلی کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین فہد السدیری نے بتایا کہ اسمارٹ میٹرز اور ان کی تکنیکی خصوصیات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کسی بھی قسم کے موسمی حالات سے متاثر نہیں ہوتے اور سعودی نیز بین الاقوامی ٹیکنیکل اسٹینڈرز پر پورے اترتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -