تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب: ملازمین کو بڑی چھوٹ مل گئی، آنے جانے کیلئے اہم پابندی ختم!

ریاض: سعودی عرب اور کویت نے سرحدی علاقوں پر کام کرنے والے ملازمین پر پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی پابندی ختم کردی اب دونوں اطراف سے ورکرز باآسانی آ جا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور کویت نے منقسم سرحدی علاقے کے کارکنان کو پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ کر دیا، اس کی بدولت وہ الخفجی اور النویصیب چیک پوسٹوں کے راستے پی سی آر کی پابندی کے بغیر آ جا سکیں گے۔

کویتی وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ کویت اور سعودی عرب کی مشترکہ کمیٹی نے طے کیا ہے کہ منقسم بری سرحدی علاقے میں موجود تیل تنصیبات، آئل فیلڈز اور تیل کے کنووں تک کارکنان کی رسائی میں آسانی دی جائے۔

وزارت نے کہا کہ کویتی سعودی مشترکہ ٹیم کے عہدیداروں نے طے کیا ہے کہ منقسم سرحدی علاقوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کو سہولت ہواور وہ سالانہ پلان کے مطابق اپنی سکیمیں نافذ کرتی رہیں۔

کویت کی وزارت پٹرولیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشترکہ آپریشن کے ذمہ داران نے تیل پیداوار کے حوالے سے مستقبل کی سکیموں کا جائزہ بھی پیش کیا۔

خیال رہے کہ کویتی سعودی مشترکہ کمیٹی نے فریقین کی جانب سے افرادی قوت کی کاوشوں کی تعریف کی کہ انہوں نے کورونا وبا کے باعث پیش آنے والے چیلنجوں کے باوجود آپریشنل سکیمیں مقرر پروگرام کے مطابق نافذ کی۔

Comments

- Advertisement -