ریاض (11 مئی 2026): اگر آپ کا آپ کا کوئی عزیز سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے تو اس کے لیے یہ اہم ترین خبر ہے۔
سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے افراد کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے سعودی لیبر لاہ آرٹیکل 80 سے متعلق مکمل آگہی حاصل کریں۔
سعودی لیبر لا کا آرٹیکل 80 اس قانون کی ایک اہم شق ہے، جس کے تحت آجر مخصوص سنگین حالات میں ملازم کو بغیر نوٹس اور بعض صورتوں میں سروس کے فوائد دیے بغیر بھی برطرف کر سکتا ہے۔
ملازمین کی برطرفی کن صورتوں میں ممکن ہے؟
1۔ آجر یا کسی ساتھی پر حملہ یا سنگین بدتمیزی
2۔ فرائض کی ادائیگی میں واضح غفلت یا جان بوجھ کر خلاف ورزی (وارننگ کے بعد)
3۔ بد دیانتی، خیانت یا اخلاقی بدعنوانی
4۔ کمپنی کو جان بوجھ کر یا عملی نقصان پہنچانا
5۔ جعلی دستاویزات کے ذریعہ ملازمت حاصل کرنا
6۔ پروبیشن پیریڈ میں نا اہلی ثابت ہونا
7۔ غیر حاضری:
* سال میں 30 دن (بغیر کسی معقول وجہ)
* یا مسلسل 15 دن (وارننگ کے بعد)
8۔ کمپنی کے راز افشا کرنا
9۔ عہدے کا غلط استعمال یا ذافی فائدہ حاصل کرنا
برطرفی سے قبل اہم قانونی اصول:
*برطرفی سے قبل ملازم کو صفائی کا موقع دینا
*آجر کے پاس تحریری ثبوت اور دستاویزی ریکارڈ کا ہونا
ملازم کو حاصل قانونی حق:
اگر برطرفی کا طریقہ کار غلط ہو تو ملازم لیبر کورٹ میں اپیل کر سکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



