تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

سعودی عرب: ملازمین یہ اہم خبر ضرور پڑھ لیں!

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ نے ورکرز کے حوالے سے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابشر انتظامیہ نے وضاحت پیش کی کہ آن لائن سروس کے ذریعے نئے کارکنوں اور وزٹروں کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ سہولت ابشر میں لاگ ان ہونے کے بعد تین مرحلوں میں ممکن ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے کارکنوں اور وزٹروں کے بارے میں معلومات اور ان لوگوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جن کے اقامے جاری نہیں ہوئے۔

آن لائن سروس گزشتہ 3 ماہ کے دوران وزٹروں کے بارے سب بتائے گی۔

مذکورہ سہولت سے مستفید ہونے کے لیے ابشر اکاؤنٹ کھولیں، کارکن پر کلک کریں، معلومات پر کلک کریں اور نئے کارکن اور وزٹروں پر جائیں، یہاں آپ کو تمام معلومات ملیں گی۔

Comments