تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہیں بغیر رضامندی کے کم کی جانے لگیں؟

ریاض: سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے ایک شہری نے حکومت کو شکایت درج کرائی کہ میرے ادارے نے بغیر رضامندی کے میری تنخواہ کم کردی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ورکر کی مذکورہ شکایت پر سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے وضاحت پیش کی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ادارہ یا کمپنی کسی بھی کارکن کی تنخواہ میں تبدیلی اس کی رضامندی اور تحریری منظوری کے بغیر نہیں کر سکتی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی وزارت افرادی قوت کے سرکاری اکاؤنٹ پر مذکورہ شخص نے شکایت درج کرائی تھی کہ اس کی تنخواہ پوچھے بغیر کم کردی گئی ہے، سعودی قانون کیا ہے؟۔

وزارت نے مزید کہا کہ اگر ناجائز بنیاد پر کسی کی ملازمت کا معاہدہ ختم کردیا جائے یا تنخواہ کی کٹوتی ہو تو متاثرہ شخص اس کے خلاف دعوی دائر کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی قوانین کے تحت غیرقانونی بنیاد پر کسی بھی کارکن کی اجرت میں کٹوتی خلاف قانون ہے، معاللرصد ایپ کے ذریعے شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -