تازہ ترین

سعودی عرب میں شہزادے کا سر قلم کردیا گیا

ریاض: سعودی عرب میں شہری کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر شہزادے کا سر قلم کردیا گیا، سعودی شہزادے نے فائرنگ کر کے شہری کو ہلاک کیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہزادے ترکی بن سعود کو ایک شہری کو قتل کے جرم میں سر قلم کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہزادے کو عدیل بن سلیمان کے قتل کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد باقاعدہ مقدمے کا آغاز ہوا، دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد مذکورہ عدالت نے شہزادہ ترکی بن سعود کو سزائے موت سنائی تھی۔

نومبر 2012 میں شہزادہ ترکی بن سعود کا مقامی شہری عادل بن سلیمان سے جھگڑا ہوا تھا، جس میں ترکی بن سعود نے فائرنگ کرکے عادل بن سلیمان کو ہلاک کردیا تھا۔


مزید پڑھیں : سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث47افراد کے سر قلم


یاد رہے کہ رواں سال کے ابتدا میں سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 47 افراد کے سر قلم کردیے گئے تھے، جن افراد کے سر قلم کئے گئے وہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے، عام شہریوں اور فورسز پر حملے میں ملوث تھے۔

Comments

- Advertisement -