The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اور بھارت مقبوضہ کشمیر کا تنازع پر امن طریقے سے حل کریں، سعودی عرب

ریاض: سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مقبوضہ کشمیر کا تنازع پرامن طریقے سے حل کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کی حفاظت اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔

سعودی عرب نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ تنازع جموں و کشمیر کا پر امن حل بین الاقوامی قراردادوں کی روشنی میں نکالا جائے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب جموں و کشمیر کے موجودہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، جس کی وجہ بھارتی دستور آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی ہے، آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کے لیے خود مختاری کی ضمانت ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام پر گفتگو

سعودی عرب نے جموں و کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق تنازع پر پرامن طریقے سے حل نکالا جائے، متعلقہ فریق خطے میں امن و استحکام کی حفاظت اور کشمیریوں کے مفادات کا لحاظ کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں